ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: فرٹیلائزر پلانٹ میں گیس رساؤ اور دھماکے سے 3 افراد کی موت، 9 اسپتال منتقل

مہاراشٹر: فرٹیلائزر پلانٹ میں گیس رساؤ اور دھماکے سے 3 افراد کی موت، 9 اسپتال منتقل

Sat, 23 Nov 2024 11:08:03  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 23/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں واقع ایک فرٹیلائزر پلانٹ میں دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ دھماکہ پلانٹ کے ریکٹر میں ہوا جس کے بعد گیس کا رساؤ شروع ہوگیا۔ گیس رساؤ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کی موت واقع ہو گئی، جبکہ اس حادثے میں 9 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دیر شام کا بتایا جا رہا ہے جس کے بارے میں جمعہ کو پولیس کے ذریعہ جانکاری دی گئی ہے۔ ایک افسر نے آج بتایا کہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 6.30 بجے کا ہے۔ کڈیگاؤں تحصیل کے شالگاؤں ایم آئی ڈی سی میں میانمار کیمیکل کمپنی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر پلانٹ میں کیمیکل دھواں چھوڑنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد گیس کا رساؤ بھی شروع ہو گیا۔

کڈیگاؤں پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سنگرام شیوالے کا کہنا ہے کہ ’’گیس لیک کے سبب یونٹ کے تقریباً 12 افراد متاثر ہوئے۔ انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے 2 خواتین اور ایک سیکورٹی گارڈ کی موت ہو گئی۔ باقی 9 لوگوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔‘‘ سانگلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوگے نے اس معاملے مین بتایا کہ امونیا گیس کے رساؤ کا اندیشہ ہے۔ متاثرین میں سے 7 کا علاج کراڈ کے سہیادری اسپتال میں چل رہا ہے جہاں 5 متاثرین آئی سی یو میں ہیں۔ مہلوک خواتین کی شناخت سانگلی ضلع کے یتگاؤں کی سوچیتا اُتھلے اور ستارا ضلع واقع مسور کی نیلم ریتھکر کے طور پر کی گئی ہے۔


Share: